دبئی کے بعد شارجہ ائیرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ۔۔بڑی خبرآگئی

شارجہ (پی این آئی)دبئی کے بعد شارجہ ائیرپورٹ سے بھی فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان، ائیرپورٹ سے صرف محدود پیمانے پر پروازیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کئی روز تک فلائٹ آپریشن بند رہا، جسے اب جزوی طور پر

بحال کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کے بعد گزشتہ ماہ امارات کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا تھا۔تاہم اب محدود پیمانے پر پروازیں چلانے کیلئے دبئی اور شارجہ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔کچھ روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ امارات میں پھنسے غیر ملکیوں کو ان کے ممالک پہنچانے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں و رہائشیوں کو ملک واپس لانے کیلئے دبئی سے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔جبکہ اب دبئی کے بعد شارجہ ائیرپورٹ حکام کی جانب سے بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شارجہ ائیرپورٹ سے بھی بیرون ممالک پروازیں چلائی جائیں گی۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں