5 سیکنڈ میں کورونا ٹیسٹ، ایرانی سائنسدانوں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

تہران(پی این آئی)ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق افتتاحی تقریب پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔ایران نے 5 سیکنڈ میں 100 میٹر کے دائرے میں موجود کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ۔ایرانی فوج کی تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں میں

یا مقامات پر موجود کورونا وائرس کا 5 سیکنڈ میں پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں ایک آلہ مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو اطراف کے مقامات کی اسکریننگ کرتا ہے۔اس آلے پر نصب اینٹینا انفکیشن کا شکار افراد یا آلودہ مقامات کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔ اس طریقے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ بیمار یا مشتبہ افراد کے خون کے نمونے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔کورونا وائرس کا پتا چلانے والے اس آلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے مختلف اسپتالوں میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کرلی گئی ہے اور اس کے نتائج 80 فیصد تک درست رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 389 لوگ متاثر جب کہ 4 ہزار 777 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں