کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام، ٹڈی دل کے خاتمے، ترقیاتی منصوبوں کی منصفانہ تقسیم سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت عوام اور اپنے وزراء تک کا اعتماد کھو چکی ہے اس لئے اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان اپنی کابینہ کے ساتھ ایک پیج پر نہیں ہیں۔ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وزراء بھی سراپا احتجاج ہیں، حکومت پالیسی اور ایجنڈا نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے قائم ہے، ایسی حکومت کےرہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے معاونین خصوصی کی تقرری کے طریقہ کار کو روز اول سے غیر آئینی کہا تھا جو عدالتی فیصلے سے بھی ثابت ہوگیا ہے۔ ان معاونین خصوصی کی وجہ سے صوبے کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسکی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے جانچ پڑتال ہونی چاہیے اور ان نقصانات کا ازالہ کیا جانا چاہیے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں