صوبائی وزیر نے فواد چوہدری کے بیان کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہکر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف پھٹ پڑے۔ایک بیان میں حافظ عمار یاسر نے فوادچوہدری کے علمائے کرام کے بارے میں بیان کو افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا۔ق لیگی رہنما نے وزیراعظم

عمران خان سے فواد چوہدری کے بیان پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ وزراء ملکی حالات کی نزاکت اور اپنے منصب کا خیال رکھیں، فواد چوہدری کے بیانات حکومت کی طرف منسوب کیے جاتے ہیں اور ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔حافظ عمار یاسر نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان کی کردار کشی بحران پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں