لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات، سعودی شہر مدینہ میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ

مدینہ (پی این آئی)سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-سبق ویب سائٹ کے مطابق منگل 14 اپریل کو مدینہ منورہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 50 ریکارڈ کی گئی جبکہ 7 کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 4 بتائی گئی ہے-مدینہ منورہ

میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 829 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 29 ہلاک ہوچکے جبکہ 11 صحت یاب ہوئے ہیں-مدینہ منورہ کی کمشنریوں میں ینبع سرفہرست ہے جہاں کورونا کے 21 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں- الحناکیہ کمشنری میں دو اور العلا میں کورونا کا ایک مریض ریکارڈ کیا گیا ہے-سعودی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 853 ہوگئی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں