اسلام آباد(پی این آئی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں افغانستان
میں امریکی مشن کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی ملاقات میں موجود تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی فوجی قیادت نے افغان امن عمل اور دیر پا امن کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اورپاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں