کراچی(پی این آئی)کراچی کے تاجروں نے کل سے شہر میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔سٹی تاجر اتحاد کےصدرشرجیل گوپلانی کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے روکنے کی کوشش کی
صورت میں ہم نے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔سٹی تاجر اتحاد کے صدر نے اس مؤقف کا اظہار کیا کہ کاروبار کھولنے کے حوالے سے صفائی اور فاصلے کا خیال رکھیں گے، ہمارے سامنے کھائی اور پیچھے کنواں ہے۔شرجیل گوپلانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت بے روزگاروں کو امداد دینے میں ناکام رہی ہے، تنخواہوں کے قرض کی اسٹیٹ بینک اسکیم صرف رجسٹرڈ کاروبار کے لیے ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے عائد کیے گئے لاک ڈاؤن کی میعاد آج ختم ہو رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے آج اس لاک ڈاؤن میں توسیع کی بھی توقع ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں