احساس کفالت پروگرام کے ساتھ فراڈیئے سرگرم، پی ٹی اے نے کئی نمبر بلاک کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے احساس کفالت پروگرام کی آڑ میں جعلی پیغامات بھیجنے والے کئی موبائل فون نمبرز بلاک کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق متعدد لوگوں کی جانب سے پی ٹی اے کو شکایات درج کرائی گئی تھیں کہ احساس کفالت پروگرام سے متعلق انہیں جعلی پیغامات

موصول ہوئے ہیں جو ان سے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سے شناختی کارڈ نمبر اور دیگر تفصیلات مانگ رہے تھے۔پی ٹی اے نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے نمبرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 نمبروں کو بلاک کر دیا اور انہیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیج دیا ہے جو کہ اس فراڈ کے پیچھے چھپے لوگوں کا پتا لگائے گا۔حکام کی جانب سے لوگوں کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی موبائل نمبر سے اپنی ذاتی تفصیلات شیئر نہ کریں، اور عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینا چاہتے ہیں تو وہ 55055-0800 اس نمبر پر کال کر کے شکایت درج کر اسکتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بھی لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ جب تک انہیں 8171 سے کوئی پیغام موصول نہ ہو جائے اس وقت تک وہ رقم لینے کے لیے گھروں سے نہ نکلیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی تک تب احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کو پیسے فراہم کیے جائیں گے،17 ہزار مقامات سے 12ہزار روپے مستحق افراد میں تقسیم ہونگے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 144 ارب روپے نچلے طبقے تک تقسیم کر دیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا آ رہا ہے جن کی جانچ نادرا سے کرائی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں