ملتان کے نشتر ہسپتال کا عملہ بھی کورونا کی زد میں آ گیا

ملتان (پی این آئی)ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سمیت 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کو رونا وائرس سے 12 ڈاکٹرز اور 6

پیرامیڈکس متاثر ہوئے ہیں۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے مطابق نشتر اسپتال کے عملے نے گردوں کے ایک مریض کا علاج کیا تھا۔وائس چانسلرمصطفیٰ کمال پاشا کا کہنا ہے کہ مریض کےانتقال کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ متعلقہ وارڈ کے تمام عملے کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں