پاکستان نے 265امریکی شہری خصوصی طیارے پر واشنگٹن بھجوا دئیے

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے 265 امریکی شہریوں کو لے کر خصوصی پرواز کراچی سے براستہ قاہرہ، واشنگٹن روانہ ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی درخواست پر حکومت پاکستان کی خصوصی اجازت سے کراچی سے یہ دوسری امریکی

خصوصی پرواز ہے۔مصر ایئرویز کی پرواز ایم ایس آر 3081 کراچی سے قاہرہ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔قاہرہ سے دوسری پرواز کے ذریعے یہ مسافر واشنگٹن پہنچیں گے۔امریکی قونصل جنرل روب سلبرسٹین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود رہے۔خصوصی پرواز کے 265 مسافروں میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیلئے پہنچنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد انہیں بورڈنگ دی گئی جبکہ ان کے سامان کو بھی سینیٹائز کیا گیا۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی اسی ائیرلائن کی پرواز سے امریکی اور دیگر غیر ملکی شہری کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ہی امریکی شہریوں کو وطن لے جانے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں