دبئی ائیرپورٹ پر آج 12 اپریل سے ایمرٹس ائیرلائن فلائٹ آپریشن کا آغاز،ائیرپورٹ حکام نے اعلان کر دیا

دبئی (پی این آئی) دبئی ائیرپورٹ حکام نے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا، آج بروز اتوار 12 اپریل سے ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے ایمرٹس ائیرلائن محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ تفصیلات کے طابق دبئی ائیرپورٹ حکام کی جانب سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مصروف ترین دبئی ائیرپورٹ پرآج 12 اپریل بروز اتوار سے ایمرٹس ائیرلائن فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔فی الحال مسافر پروازوں کا آغاز محدود پیمانے پر کیا جائے گا۔ ایمرٹس ائیرلائن دبئی ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے پروازیں چلائے گی۔ متحدہ عرب امارات میں موجود بیرون ممالک سفر کے خواہش مند لوگوں کو مزید تفصیلات کیلئے ایمرٹس ائیرلائن حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس خدشات کے باعث اماراتی حکومت نے گزشتہ ماہ 24 مارچ کو فلائٹ آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے بعد امارات کے تمام علاقوں میں ڈس انفیکشن مہم کے باعث لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ خاص کر دبئی میں کرفیو جیسا لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے، لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ معمولی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جرمانے جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کو جیل تک بھیجنے سے گریز نہیں کیا جا رہا۔یہ بھی واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے حالات کی سنگینی کے باعث زمینی راستے بند کر رکھے ہیں، تاہم امارات میں پھنسے لوگوں کو ان کے ممالک واپس بھیجنے اور بیرون ممالک پھنسے اماراتی شہریوں کو ملک واپس لانے کیلئے محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں