خیبر پختونخوا (پی این آئی)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں مرنے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں پشاور سے4، نوشہرہ اور کوہاٹ سے ایک، ایک شخص شامل ہے۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر
پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی، جبکہ صوبے میں کورونا کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 697 ہوگئی، جبکہ کے پی میں سب سے زیادہ 135 کورونا کے کیسز پشاور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 142 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد1100 ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں