بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 40 افراد ہلاک ہلاکتوں کی کل تعداد 249 ،متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 997 ہوگئی

ممبئی(پی این آئی)بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ہی روز میں کوروناوائرس کے ایک ہزار 35 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہزار 997 ہوگئی ہے۔بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 40 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 249 ہوگئی۔ذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید

40 ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد بھارتی حکومت لاک ڈاؤن میں اضافے پر غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں ایک دو روز میں اعلان متوقع ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں 25 مارچ سے 3 ہفتوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا تھا ہے جو کہ 14 اپریل کو ختم ہو رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت کا گنجان آباد اور صنعتی مرکز ممبئی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ممبئی میں 189 مزید کیس اور 11 نئی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد وہاں کُل ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوچکی ہے جو کہ بھارت میں سب سے زیادہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں