پاکستان، کورونا سے مزید6 ہلاک،کل تعداد 71 متاثرہ افراد 4792 ہو گئے

اسلام آباد (پی این ئی) گذشتہ 24گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی۔ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4792 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 71 ہلاکتوں

میں سے خیبرپختونخوا میں 25، سندھ میں 22 جب کہ پنجاب میں 18 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔جمعہ کے روزپاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 295 کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سے 5 خیبرپختونخوا اور ایک سندھ سے رپورٹ ہوئی ہےگذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 86 نئے کیسز، پنجاب میں 112کیسز، خیبرپختونخوا میں 96 کیسز اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں