کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ میں جیل انتظامیہ نے کورونا کلیئر سرٹیفکیٹ کے بغیر قیدیو ں کو جیل میں لینے سے انکار کردیا۔جیل حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں گزشتہ روز ایک انڈر ٹرائل قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے نئے قیدی لینے سے انکار کردیا۔جیل انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس
پہلے ان قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرائے جن قیدیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے انہیں جیل میں لے لیا جائے گا تاہم ٹیسٹ مثبت انے کی صورت میں قیدی کو ہسپتالوں کے قرنطینہ میں رکھا جائے اور قیدی کے صحت مند ہونے کے بعد اسے جیل میں لیا جائے گا۔واضح رہےکہ ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے کورونا وائرس کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے جب کہ قیدیوں میں کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہائیکورٹس نے ان کی ضمانتوں پر رہائی کے احکامات دیے تھے جو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں