کوروناوائرس،وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ترکی میں کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فلائٹ آپریشن بندش کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو سہولت دینے پر ترک صدر کا شکریہ ادا

کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کو کورورنا کےخلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ترکی سے مکمل تعاون اور اظہار یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں