دو ركعت نفل صلوٰة الحاجت ادا كركے وباءسے نجات كی دعا كريں

لاہور (پی این آئی) شب براءت 8، اپریل بدھ کو ہو گی،پاکستان علماء کونسل نے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ شب برأت میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں۔بیان کے مطابق شب برأت كو شبِ توبہ کےطور پر منائیں، انفرادی عبادات كريں ،مساجد ميں اجتماعات نہیں ہوں گے۔لاہور سے جاری بیان میںپاكستان علماء كونسل کے

سربراہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ لوگ تمام عبادات گھروں میں رہ کر کریں، مساجد يا عوامی مقامات پر اجتماعات كرنے سے پوليس اور انتظامیہ سے تصادم جائزنہیں۔طاہراشرفی نے مزید کہا کہ دو ركعت نفل صلوٰة الحاجت ادا كركے اس وباءسے نجات كی دعا كريں۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں بدھ 8 اپریل کو شب برأت منائی جائے گی۔ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ لوگ بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر بھی جاتے ہیں۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں