76 دن کے بعد چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، زندگی کی رونقیں بحال

ووہان (پی این آئی) عالمی وباء کورونا وائرس کے پہلا نشانہ بننے والے چین کے شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد پر مشتمل چینی شہر ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پراس وقت سیل کردیا گیا تھا

جب کورونا نے ایک خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔ چینی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔دوپہر 12 بجے ٹریفک حکام نے گاڑیوں کو صوبہ ہوبئی کے دارالخلافہ ووہان سے باہر جانے کی اجازت دی۔ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 180 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے جس سے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 78 ہزار 200 تک پہنچ چکی ہے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں