سب سے پہلے پاکستان ، چین نے ترجیحی بنیادوں پر امدادی سامان پاکستان بھجوانا شروع کر دیا؟دل کھول کر امداد بھجوا دی

راولپنڈی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے کروناوائرس کو کنٹرول کرنے میں پاکستان کو ترجیح دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں ڈاکٹروں سے خطاب کررہے تھے، خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ چین ہمیں سامان کی فراہمی میں ترجیح دے رہا ہے کیونکہ

چین نے وبا پر قابو پانا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والا تمام سامان چین سے آرہا ہے،وہاں حفاظتی سازوسامان خصوصا وینٹیلیٹرز کی طلب تھی، پاکستان کو بھی اس سامان کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو یقین دلایا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہ چین کی طرح ہم بھی کورونا کو شکست دیں گے، چین سے بڑی تعداد میں میڈیکل آلات مل گئے، کورونا سے نمٹنے کیلئے ادارے مزید فعال کردار ادا کریں، مشکل وقت میں چین ہماری مدد کررہا ہے، کورونا سے متعلق روزانہ بریفنگ دی جائے۔خیال رہے کہ چینی حکومت کی جانب سے آٹھ رکنی طبی ماہرین کی ٹیم 28 مارچ کو نوول کروناوائرس کی وبا سے جنگ میں پاکستان کی مدد کے لئے اسلام آباد پہنچی تھی، اس سے ایک روز قبل شمالی گلگت بلتستان (جی بی) کے علاقے خنجراب پاس پر چین کی جانب سے تقریبا دو ٹن طبی سامان پاکستان کے حوالے کیا گیا جبکہ پی آئی اے کا پہلا 777 جہاز آج صبح چین سے14ٹن سامان لیکراسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کےمطابق چین سے100 تھرمل سکینر اور دوسرا ذاتی حفاظتی سامان منگوایا گیا ہے،ذاتی حفاظتی سامان میں تقریبا9لاکھ ماسک،60ہزار حفاظتی عینکیں اور33 سوسے زائد حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں