راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے مثال قائم کردی، سڑک سے لاکھوں روپے ملنے پر کیا کام کرڈالا؟جانئے

ڈسکہ (پی این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار مزدور مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا خطیر رقم ملنے پر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائےمالک تک پہنچا دی۔سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والاعبدالحمید لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے پر بچوں کیلئے مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا کہ

اسے سڑک پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے پڑے ہوئے ملے، بزرگ نے بجائے رقم اپنے پاس رکھنے یا گھر لے جانے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر تک پہنچا دی اور گزارش کی کہ رقم اصل مالک تک پہنچادی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر نے رقم اصل حقدار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور بزرگ کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور اس کٹھن وقت میں بھی عبدالحمید نے اپنے ذاتی فائدے اور نفس پر قابو رکھتے ہوئےایمانداری کا مظاہرہ کیا جو کہ قابل ِ تحسین عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں