کورونا کے منفی اثرات،ملک بھر میں لاک ڈاؤن,اسٹورز پر آٹا نایاب ہوگیا

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں آٹے کی قلت تو کہیں مہنگا ہوگیا ہے۔لاہور کے کئی اسٹورز پر آٹا نایاب ہوگیا جبکہ شہر کی جن چکیوں پر آٹا دستیاب ہے وہاں 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔گوجرانوالا میں انتظامیہ نے 50

مقامات پر آٹا پوائنٹ بنادیے ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخ 805 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری طرف سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ملتان میں سرکاری نرخ پر آٹے کے حصوصل کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز پر لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں