پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز سروس 13دن کے لیے بند کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ اقدام کورونا
وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈیز یکم اپریل سے 13 اپریل تک بند رہیں گے۔اس سے قبل کے پی میں صرف لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈیز معطل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی ہے جس کے بعدمتعدد اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز بنا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں