لاک ڈاؤن ،شہرِ قائد میں مزید سخت اقدامات دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ہزار افراد گرفتار

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے تحت کراچی میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔شہرِ قائد کے شہریوں کے اس موذی وبا سے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت مزید 12 سے زائد مقامات پر

ناکے لگا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں بعض مرکزی شاہراہوں پر صرف دو ٹریک کھولے جائیں گے،ایک ٹریک اشیائے خور و نوش کی گاڑیوں اور ایمبولینس کے لیے مختص رہے گا۔واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک ایک ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں