ان دیکھے دشمن کا وار جاری، کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت سندھ کا ایک اور اہم فیصلہ

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے روزانہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد 80 سے بڑھا کر2 ہزارتک کرلی ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ ہم پہلےروزانہ 80 ٹیسٹ کررہے تھے، اب استعداد 2ہزارتک کردی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مزید 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد سندھ میں

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔دوسری جانب کراچی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض جان کی بازی ہارے، صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 566 ہوگئی ۔ کورونا وائرس سے ملک میں اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا،5مذید افراد جاں بحق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ۔ پاکستان میںاتوار کے روز بھی 5 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں جس میںسندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے گذشتہ روزمزید 2 اموات کی تصدیق کی، بعد ازاں ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کا بتایا جس کے بعد پنجاب میں اموات کی سرکاری سطح پر تعداد 9 بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔ اس وقت پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 638 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 535 ہے اسی طرح خیبرپختونخوا میں 221، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں