بینکاک میں پھنسے پاکستانیوں کی دُعائیں آخر کاررنگ لے آئیں، تھائی ایئر کی پرواز اسلام آباد روانہ

اسلام آباد(پی این آئی)تھائی لینڈ کے بینکاک ایئرپورٹ پر ایک ہفتے سے پھنسے 170 پاکستانیوں کو لے کر تھائی ائیرویز کی پرواز اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹی جی 349 رات 9 بجکر 36 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی۔بینکاک ایئرپورٹ پر ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے 51 پاکستانی

ٹرانزٹ مسافر بھی فلائٹ میں موجود ہیں جنہیں 21 مارچ کو پاکستان کی فضائی حدود بند کردینے سے اسلام آباد اور لاہور کی پروازوں سے آف لوڈ کردیا گیا تھا۔جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، چائنا، آسٹریلیا، ویتنام، کمبوڈیا سے پاکستان کے لیے سفر کرنے والے یہ مسافر ایک ہفتے سے بینکاک ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ لاؤنج میں بیٹھے ہوئے تھے۔تھائی لینڈ کے مختلف علاقوں اور اطراف کے ملکوں سے آنے والے 100 سے زائد پاکستانی بھی فلائٹ میں سوار ہوئے ہیں۔ان مسافروں کے پاس کورونا وائرس نہ ہونے کے مقامی سرٹیفیکٹس بھی موجود ہیں تاہم وفاقی محکمہ صحت کے لوگ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان مسافروں کی خصوصی اسکریننگ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں