کورونا کا خطرہ، سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

نصیرآباد(پی این آئی)کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ سندھ و پنجاب جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے

چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ہے جب کہ صوبوں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔پاکستان میں کورنا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ٹرین سروس کو بھی 31 مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں