کورونا وائرس کے مزید 195 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 690 تک پہنچ گئی

پاکستان(پی این آئی) میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 690 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ملک میں کورونا وائرس سے 3 افراد ہلاک جبکہ پانچ صحت یاب ہوچکے ہیں۔جمعے کو رات 12 بجے تک پاکستان میں کورونا وائرس

سے متاثرہ افراد کی تعداد 495 تھی جو مزید 195کیسز سامنے آنے کے بعد 690 تک پہنچ گئی ہے۔ہفتے کو 195 نئے کیسز میں سے سندھ میں 105، پنجاب میں 41 ،گلگت بلتستان میں 34، بلوچستان میں 10، خیبر پختونخوا میں 4 اور اسلام آباد میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ ہفتے کو اسلام آباد میں زیر علاج ایک مریض صحتیاب بھی ہوا جس کے بعد اس وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک اور اسلام آباد میں ایک مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جن میں سے 2 خیبر پختونخوا اور ایک کراچی میں ہوئی ہے۔سندھ میں آج مزید 105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 357 تک پہنچ گٗی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق تفتان میں موجود زائرین میں سے مزید 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 255 ہوگئی اور کراچی میں مجموعی طور پر 101اور حیدرآباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 357 ہوگئی ہے جن میں سے تین مریض صحت یاب ہوئے جب کہ 353 کا علاج جاری ہے اور 3 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کراچی اور ایک حیدرآباد میں صحتیاب ہوا۔گزشتہ روز کراچی میں وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جو پاکستان میں تیسری ہلاکت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں