سفارتی اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی ,امریکی سفارتخانے نے وضاحت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی سفارتخانے نے سفارتکار میں کورونا وائرس سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا،امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفارتی اہلکار میں کورونا وائرس کی موجودگی کی رپورٹس سے آگاہ ہیں،اہلکار کا نام اور دیگر معلومات پرائیویسی پالیسی کے تحت ظاہرنہیں کرسکتے۔امریکی سفارتخانے کا کہنا

ہے کہ سفارتی اہلکار میں کوروناوائرس کی علامات پائی گئی ہیں،سفارتکار کی صحت کا جائزہ لیا جارہا ہے،امریکی سفارتخانہ کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ ایک اور اہلکار میں وائرس کی موجودگی کے شبہ سے آگاہ ہیں،ہماری اہم ذمہ داری اپنے ملازمین کی حفاظت ہے،حکومت پاکستان سے مشاورت کرکے کورونا سے بچاوَ کےلئے مناسب اقدامات کررکھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close