ہیگ (پی این آئی) نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف نے کرونا وائرس کے پیش نظر تمام مقدمات کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ممبران کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور لاکھوں افراد اس کا شکار
ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں اموات ہو چکی ہیں جس کے باعث پوری دنیا کے ممالک حفاظتی اقدامات اٹھانے کیساتھ ساتھ مختلف سرگرمیاں بھی ملتوی کر رہے ہیں۔عالمی عدالت انصاف نے بھی کورونا وائرس کے پیش نظر 16 اپریل تک ناصرف تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے بلکہ تمام اجلاس ملتوی کرنے کے علاوہ عدالت انصاف کے ممبر اور رجسٹری سٹاف کے سرکاری سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور ممبران کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں