لاہور (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اپنی کی جماعت پر برس پڑے ۔ان کا کہنا ہے کہ نیب قوانین ختم نہ کرنا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نا لائقی تھی ،میں سخت الفاظ میں یہ بات کہہ رہا ہوں ،مشرف کا کالا قانون ختم ہونا چاہیے جس سے سینکڑوں خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام
میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو والے موقف میں خرابی نہیں تھی لیکن جب کوئی موقف اپنا یا جاتا ہے تو اس سے پہلے سیاسی جماعتوں کو ہوم ورک بھی کرنا چاہیے ،اگر ہوم ورک نہ کیا جائے تو مقابلہ ٹھیک طریقے سے نہیں ہوتا ۔ان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں ووٹ لینے پر توجہ دیتی ہیں اور حکومت میں آنے کے بعد پرفارمنس پر توجہ دیتی ہیں لیکن سٹریٹ پاور پر توجہ نہیں دی جاتی ،جماعتیں خود کو منظم نہیں کرتیں جس کے وجہ سے جب آزمائش کی گھڑی آتی ہے تو کچھ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں اور باقی لوگ کھڑے نہیں ہوتے،ہمیں جماعتوں کو منظم کرنا چاہیے ۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں