پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے بڑی خبر ،ترکی نے شاندار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر احسان مصطفی یوردکول نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں اور ترکی کی کمپنیاں چاہتی ہیں کہ وہ سب سے پہلے پاکستان کی مارکیٹ میں موجود ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں تاہم اس مقصد کیلئے پاکستان کو کاروبار کیلئے

مزید آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے،ترکی پاکستان کے ساتھ طویل المدت اور پائیدار آزاد تجارت کا امعاہدہ کرنا چاہتا ہے جو دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہو، ترکی اور پاکستان کی قیادت چاہتی ہے کہ آزاد تجارت کا معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو مستقبل میں 5ارب ڈالر تک لے جانے میں معاون ثابت ہو ، پاکستان اس معاہدے کیلئےاسی ماہ اپنی اشیاء کی لسٹ ترکی کو فراہم کردےگا،پاکستان کی تاجربرادری آزادتجارت کےمعاہدے کی منتظر نہ رہےبلکہ دوطرفہ تجارت کوبہترکرنے کے لئےکوششیں تیز کرے کیونکہ پاکستان اور ترکی کی مشترکہ مارکیٹ اربوں ارب ڈالر کی ہےجبکہ باہمی تجارت اس وقت صرف80کروڑڈالرہےجو اصل صلاحیت سے بہت ہی کم ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجربرادری سےخطاب کرتے ہوئےترکی کےسفیر نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ ترکی کے سرمایہ کاروں کو سپیشل اکنامک زونز سمیت سی پیک کے تمام منصوبوں میں پائے جانے والے سرمایہ کاری و جوائنٹ وینچرز کے مواقعوں کے بارے میں پوری طرح آگاہ کرے تاکہ وہ ان سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے پچھلے چند سالوں میں افریقہ کے ساتھ تجارت میں دس گنا اضافہ کیا ہے لہذا پاکستان کی تاجر برادری بھی افریقہ کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے جو دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی طاقت اب ایشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہے جبکہ پاکستان ایشیاءکیلئے گیٹ وےکادرجہ رکھتا ہے۔انہوں نےاس خواہش کااظہار کیا کہ پاکستان جلد خطے میں تجارت کا مرکز بن کرابھرے تاہم انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کیلئے پاکستان کو اپنا انفراسٹریچکر اور دیگر ممالک کے ساتھ روابط کو بہتر کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک کاروبار دوست سفیر ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ ترکی کے ساتھ کاروبار کرنے والے بزنس مینوں کو ویزے کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں