کرونا وائرس کاخطرہ ،رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع ختم کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر رائیونڈ کا تبلیغی اجتماع ختم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن نے اپنے تویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع حکومت پنجاب کی درخواست پر عشاء کی

نماز کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اجتماع کے تمام حاضرین جن کی تعداد 30ہزار سے 35 ہزار تھی، مولانا ابراہیم کی اختتامی دعا کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس خدشات کے باعث اجتماع ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، رائیونڈ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا تھا، لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے رواں سال اجتماع کو کرونا وائرس خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی جسے منتظمین نے مسترد کر دیا تھا،ملک میں کرونا وائرس کے درجن سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور رائیونڈ اجتماع کو موخر کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور اب یہ اجتماع ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رہے کہ رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع میں پورے پاکستان سے لوگ قافلوں کی صورت میں وہاں تشریف لاتے ہیں اور اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ درس و تدریس کا عمل بھی جاری رکھتے ہیں تاکہ اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکیں۔ پورے پاکستان سے آنے والے قافلے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں کم و بیش تیس سے چالیس دن کام کرتے ہیں۔ جبکہ اس دفعہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی درخواست پر اجتماع کو چند روز میں ہی ختم کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اب تک پوری دنیا کے 123 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ جب یہ جان لیوا وائرس اب تک متعدد زندگیاں بھی نگل چکا ہے۔ جبکہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں