پشاور (پی این آئی )حریم شاہ اور صندل خٹک کے بعد اب ایک گلوکارہ بھی سرکاری عمارت میں ویڈیو بنانے کے بعد تنازع کی زد میں آ گئیں ہیں اور اس پر مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بیان بھی جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختون خواہ میں ٹک
ٹاک وائر ل ہو رہی ہے جس کے باعث صوبائی حکومت کو بھی تنقید کا سامنا ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ وہ ہال میں ویڈیو بناتے ہوئے دروازے سے داخل ہوتی ہیں جہا ں عملے کا ایک آدمی دروازہ بھی کھولتا ہے ۔اب اس حوالے سے تفصیلات سامنے آتی جارہی ہیں کہ گلوکارہ سی ایم ہاؤس کے لان میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کیلئے گئیں تھیں اور وہاں سے وہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ہال میں داخل ہوئیں ۔اس معاملے پر مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوفیہ کیف سی ایم ہاؤس میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں آئیں تھیں ، پروگرام لان میں رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے بیت الخلاءجاتے ہوئے ہال میں اپنی ویڈیو بنائی ۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں