لاہور، پنجاب پولیس سیاسی دباؤ کا شکار،طاقتور منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن مہنگا پڑگیا

لاہور(پی این آئی ) طاقت ور منشیات فروشوں کی انکوائری زیر التواء مگر پولیس احکام سیاسی دباو کا شکار ہوکر ایس ایچ مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ کو تبدیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق تبدیلی سرکار کی حکومت میں پنجاب پولیس سیاسی دباو کا شکار ہونے لگی ۔ایس ایچ او مانگامنڈی سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا۔تھانہ ہڈیارہ میں

منشیات فروشوں کی انکوائری کے سلسلے میں پولیس احکام نے سیاسی دباو کا شکار ہوکر ایس ایچ مانگامنڈی کو تھانہ مانگامنڈی سے معطل کر کے کلوز لائن بھجوا دیا۔مانگامنڈی میں ڈاکوؤں چوروں منشیات فروشوں کو نکیل ڈالنے والے آفیسر کے تبادلے کی خبر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیل گئی ۔شریف شہریوں کو بروقت انصاف دلوانے پر مانگامنڈی کے شہریوں کی ایس ایچ او مانگامنڈی کے حق میں نیک تمنائیں دعائیں کی گئی۔مانگامنڈی کی تاجر برادی، عام شہری، سماجی تنظیموں نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل آج تک ایسا ایماندار آفیسر کھبی تھانہ مانگامنڈی میں تعینات نہیں ہوا ۔جب سے ایس ایچ او مانگامنڈی جاوید اقبال چیمہ تھانے میں تعینات تھا چور ڈاکو علاقہ بدر تھے۔جس پر شہریوں نے آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے والے ایسے دبنگ فرض شناس پولیس آفیسر کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ مانگامنڈی میں دوبارہ تعینات کیا جائے ۔تاکہ علاقہ تھانہ مانگامنڈی میں امن وامان برقرار رہے اور شہری سکھ سے زندگی بسر کر سکیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close