سوشل میڈیا سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی،عدالت کی جانب سے نوٹس جاری

لاہور(پی این آئی) ٹاک ٹک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک بڑی مشکل میں پھنس گئیں، دونوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی، عدالت نے متعلقہ تھانے کو نوٹس جاری کر دیئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے دونوں سوشل میڈیا سٹارز کے خلاف مقدمہ درج

کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور دونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔سیشن کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے اور کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں