جہلم(طار ق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران و عملہ کو متحرک کیاہے، انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا کرکے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور وافسران و عملہ کو
ہدایات جاری کیں۔ بارش کیوجہ سے شہری علاقوں کے مسائل عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سول لائنز روڈ، شاندار چوک، گنمبد والی مسجد چوک، جی ٹی ایس چوک اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں موجود رہیں، اور صفائی کے انتظامات کو مکمل کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران و عملہ نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کو تیز ی سے نمٹانے کے لئے فعال رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ زیر انتظام علاقوں میں نکاسی آب، صفائی کے حوالے سے عوامی مشکلات کے خاتمہ کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں