نجی ٹی وی چینل پر خواتین کی تضحیک ،حکومت کا ردعمل بھی آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان بھی ٹی وی چینل پر خواتین کی تضحیک پر بول اٹھیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عورت مارچ اور ایک ٹی وی چینل پر ہونے والی متنازع بحث پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ ’وجود کی نمائش خود

عورت کی توہین ہے۔خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے۔ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے۔ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ’وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اورانکے آئینی،قانونی،سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہراکی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں۔ اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔خیال رہے کہ آٹھ مارچ کو عورت مارچ کے حوالے سے ملک بھر میں تبصرے اور تجزیئے کئے جارہے ہیں، روائتی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا عورت مارچ اور اس سے منسوب نعرے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس تازہ بحث کو ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خواتین کے حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نامناسب الفاظ کے تبادلے نے مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔لوگوں کی بڑی تعداد دونوں کی گفتگو کو نامناسب قرار دے رہی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں