مولانا فضل الرحمان بھی عورت مارچ کے خلاف بول پڑے

ملتان(پی این آئی) آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن پر ہونے والے ’عورت مارچ‘ اور اس کے مخصوص نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کیخلاف جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان بھی میدان میں آگئے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عورت مارچ سے متعلق کئے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے

فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’میرا جسم میری مرضی‘ فحاشی ہے۔آئین، قانون اور تہذیب اس کی اجازت نہیں دیتی، یہ نعرہ صرف ایک فیصد طبقے کا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عورت مارچ باہر کا ایجنڈا ہے، یہ کون سا حق مانگ رہے ہیں؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وراثت، جائیداد اور معاش میں اسلام نے عورت کو حصہ دیا ہے تاہم کچھ لوگ ملک کو زمانہ جہالت کی طرف لے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ آٹھ مارچ کو عورت مارچ کے حوالے سے ملک بھر میں تبصرے اور تجزیئے کئے جارہے ہیں، روائتی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا عورت مارچ اور اس سے منسوب نعرے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس تازہ بحث کو ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خواتین کے حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے درمیان نامناسب الفاظ کے تبادلے نے مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close