لاہور (پی این آئی) صوبائی وزیر برائے ماحولیاتی تحفظ باؤ محمد رضوان نے کہا کہ خود کو اور آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے انسانی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام ’ماحولیات میں نئے رجحانات‘ پر دوسری تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی
افتتاحی تقریب سے لاء کالج آڈیٹوریم میں خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر،کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، امریکہ، برطانیہ، انڈونیشیا، پرتگال س سے وفود، محققین، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں باؤ محمد رضوان نے کہا کہ ہمیں ماحولیاتی آلودگی کاکی حساسیت کا علم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لیکن ہم خیال نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کی حفاظت کے لئے آگاہی فراہم کرنا تمام اقدامات سے ذیادہ اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے طلباؤ طالبات کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔حکومت وقت کو ادراک ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے اس موضوع پر خاص توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی ایک بڑی وجہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے،جس پر موجودہ حکومت بیشتر اقدامات یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروانے کے لئے گاڑیوں کی تیاری کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ محمد رضوان نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے خارج ہونیوالے زہریلے دھوئیں کو کنٹرول کرنے کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے لاہور اور اس کے نواح میں 000 60 کنال رقبہ کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ اپنے اور آنے والی نسلوں کے زندہ رہنے کے لئے ماحول بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو تحفظ فراہم کرنے والے تمام تحقیقی منصوبوں کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنسکے انعقاد کا بنیادی مقصد علم اور تجربات کی روشنی میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کر نا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی عالمی مسئلہ ہے جس کے سد باب کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے محققین پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے تجاویز پیش کریں۔انہوں نے طلبہ پراقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیق کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے کہا کہ ماحولیات میں نئے رجحانات کے حوالے سے ماہرین کی تجاویز اور تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کیلئے کالج میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس نوجوان طلباء اور اساتذہ کے لئے سود مند ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں ویڈیو ز کے ذریعے مختلف تجاویز پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں