دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری

ٹوکیو آسٹریلیا کے شہر میلبورن کو 2026 کے لئے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹائم آوٹ کے سالانہ سروے میں 2026 کے لئے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لیے ماہرین کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی رہائشیوں کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔اس سروے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔فہرست میں شامل ٹاپ 10 شہر درج ذیل ہیں، جن میں سے حیران کن طور پر نصفف کا تعلق ایشیا پیسیفک سے ہے۔فہرست کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ٹوکیو اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔ نویں نمبر پر سیئول، جنوبی کوریا ہے ۔جنوبی کوریا کا دارالحکومت موسم بہار میں چیری بلوسم سے لوگوں کے دل جیتتا ہے جبکہ موسم گرما میں میوزک فیسٹیولز، خزاں میں دریائے ہان کے ساتھ کیمنگ اور سرما کی مخصوص سرگرمیوں کے ساتھ یہ ہر سیاح کی خواہشات کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔سیئول اپنی تیز رفتار زندگی، جدید نقل و حمل کے نظام اور روایتی و جدید ثقافت کے حسین امتزاج کے لیے جانا جاتا ہے۔ بینکاک، تھائی لینڈ کا آٹھواں نمبر ہے ۔یہ دنیا کے دوستانہ ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر ایک گرم جوشی سے خیرمقدم کیا جاتا ہے۔اسے مسکراہٹوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہاں کی جدید اور قدیم عمارات بھی اس کی ثقافت کو خاص بناتی ہیں۔یہاں کے باغات اور پکوان بھی بہترین ہیں۔ میکسیکو کا شہر میکسیکو سٹی ملک کا ثقافتی مرکز بھی ہے۔یہاں کے پکوان، موسم اور سستے طرز زندگی نے اسے فہرست میں 7 ویں نمبر پر پہنچایا۔ جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹائو ن کے حصے میں چھٹا نمبر آیا ۔سروے میں ہر فرد نے اس شہر کو خوبصورت قرار دیا جو ساحلی علاقوں، شہری زندگی اور خوبصورت پہاڑی مناظر کا امتزاج ہے۔مگر اس کے ساتھ ساتھ وہاں کی ثقافتی زندگی نے اسے 2026 میں دنیا کا چھٹا بہترین شہر بنایا۔ نیویارک 2026 کے لیے دنیا کا 5 واں بہترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔ نیویارک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جو کبھی سوتا نہیں۔یہ وہ شہر ہے جہاں دنیا کے ہر حصے کے باسی رہائش پذیر ہیں اس لیے سیاحوں کو غیرملک میں زیادہ اجنبیت بھی محسوس نہیں ہوتی۔چوتھا نمبر لندن، برطانیہ کا ہے ۔برطانیہ کا دارالحکومت لندن کسی تعارف کا محتاج نہیں، یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر سال سب سے زیادہ سیاح رخ کرتے ہیں۔لندن دنیا کے ممتاز تجارتی، معاشی اور ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ تیسرا بہترین شہر قرار پایا ۔یہ دنیا کے ان چند شہروں میں سے ایک ہے جس کی تاریخ اس خطے کی اہمیت کی عکاس ہے۔اس کے پرانے علاقوں کی قدیم گلیاں اور دیگر علاقوں کی جدت کا امتزاج اسے ایک خاص شہر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ چین کے شہرشنگھائی کے حصے میں دوسرا نمبر آیا ہے۔شنگھائی کو چین کا صنعتی ہب قرار دیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہاں کی گہماگہمی اور ثقافت بھی لوگوں کے دلوں کو چھو لینے والے عناصر ہیں۔یہاں کے خوبصورت باغات، شہریوں کے باہمی احترام اور صفائی وغیرہ اسے بہترین بناتے ہیں۔اب یہاں فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے کیونکہ الیکٹرک گاڑیوں کا زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ اس فہرست میں دنیا کے دوسرے جبکہ ایشیا کے سب سے بہترین شہر کی حیثیت سے موجود ہے۔پہلے نمبر پر آسٹریلیا کا شہر میلبورن ہے ۔اسے آسٹریلیا کا ثقافتی دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے ۔آسٹریلیا کا یہ شہر اپنے پکوانوں اور ثقافت کے لیے معروف ہے۔درحقیقت اسے آسٹریلیا کا ثقافتی دارالحکومت بھی قرار دیا جاتا ہے جبکہ یہ دنیا کی coolest اسٹریٹ کا بھی گھر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close