مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے، جے ڈی وینس کو جواب

تہران سابق ایرانی نائب صدر عطا اللہ مہاجرانی نے جے ڈی وینس کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے۔ ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے اپنے باین میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے امریکہ نے مذاکرات کی تجویز پیش کی، ایک ثالث کا بندوبست کیا اور مذاکرات کیلئے ایران کی 10 شرائط سے اتفاق کیا لیکن امریکہ نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کرنے کوشش کی جو وہ میدانِ جنگ میں حاصل کرنے میں ناکام رہا اس لیے مذاکرات کی ناکامی ایران نہیں امریکہ کیلئے بری خبر ہے۔ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران کا امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، تہران کے پاس فی الحال امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ایران کا موقف ہے کہ وہ کسی جلد بازی کا شکار نہیں اور جب تک امریکہ ایک معقول اور منصفانہ معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تب تک عالمی تجارت کے لیے اہم راستے یعنی آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ایرانی وفد مذاکرات ختم ہونے کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close