اسلام آباد دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور پرسوں رات کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ احکامات ملنے کے بعد پاکستانی کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا۔ ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






