ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد روانہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں آنیوالا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔
اسلام آباد مذاکرت میں شرکت کیلئے آنیوالے ایرانی وفد میں مجلس شوری کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






