امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ایران جنگ میں بری طرح ناکام ہو رہا ہے اور اس کی بحری و فضائی صلاحیتیں شدید متاثر ہو چکی ہیں۔
ان کے مطابق ایران کا دفاعی نظام، ریڈار سسٹم، میزائل اور ڈرون سازی کی صلاحیتیں بڑی حد تک ختم ہو چکی ہیں، جبکہ ایرانی قیادت بھی مؤثر طور پر موجود نہیں رہی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے، تاہم ان کے مطابق ایسی تمام 28 کشتیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی تجارت کو محفوظ بنایا جا سکے، اور اس عمل میں چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک کو فائدہ ہوگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے خالی آئل ٹینکرز امریکا کی طرف رخ کر رہے ہیں، جہاں اعلیٰ معیار کا تیل دستیاب ہے، اور امریکا عالمی توانائی کی طلب پوری کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جلد واضح ہو جائے گا کہ ایران نیک نیتی سے مذاکرات کر رہا ہے یا نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات آبنائے ہرمز کی صورتحال سے براہ راست متعلق نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






