ایرانی سپریم لیڈر نے خلیجی ممالک کیلئے پہلا اہم پیغام جاری کر دیا

تہران ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں خلیجی ممالک کے نام ایک اہم اور خصوصی پیغام دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے جنوبی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت ایک معجزہ ہوتا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسائیہ ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے کی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر درست موقف اختیار کریں اور حق کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر خلیجی ممالک کو خبردار بھی کیا کہ شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں پر کبھی بھروسہ نہ کریں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنی ٹوئٹ میں جنوبی ہمسائیہ ملک کی اصطلاح استعمال کی اور کسی کا نام نہیں لیا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے مراد خصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close