جنگ ختم کرنے کو تیار ہیںاگر امریکااوراسرائیل ۔۔۔، ایرانی صدر نے بڑی شرط رکھدی

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط پوری ہونا ضروری ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا اور اسرائیل مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت دیں تو ایران جنگ ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی کشیدگی یا جنگ کی خواہش نہیں کی اور صورتحال کو معمول پر لانے کا واحد حل ان کے جارحانہ حملوں کا خاتمہ ہے۔ مسعود پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ خطے کے ممالک اپنے علاقے کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close