پولینڈ نے اپنا پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولش وزیرِ دفاع نے بتایا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان کا اسلحہ پولینڈ کی فضائی حدود اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ یہ اعلان اس کے بعد سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں ان سسٹمز کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






