تل ابیب ایران نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ایک اہم اسٹریٹیجک تنصیب کو نشانہ بناتے ہوئے بڑا حملہ کیا ہے، جس کے بعد شہر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے
۔الجزیرہ کے مطابق جنوبی اسرائیل میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بن گیا، جس کے بعد حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔حملے کے دوران بیر شیوا میں واقع ایک صنعتی پلانٹ کو بھی میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جہاں ایرانی میزائل مبینہ طور پر عین ہدف پر لگا۔اس حملے کے بعد پلانٹ سے انتہائی خطرناک کیمیکل کے اخراج کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مقامی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے،
جبکہ مزید نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔حکام کے مطابق صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی اور امدادی ادارے الرٹ ہو چکے ہیں جبکہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی حکام نے اس اسٹریٹیجک فیسیلٹی سے متعلق خبروں اور معلومات کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے باعث مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






