ایران اسرائیل جنگ، چین نے خبردار کر دیا

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ایک سنگین اور خطرناک صورتحال میں پھنس سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے استعمال سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب اور پیچیدہ ہو جائیں گے، جبکہ اس سے خطے میں عدم استحکام بھی بڑھے گا۔

ترجمان کے مطابق تمام فریقین کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں روک کر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال کے حوالے سے چین تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close