سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 18 اپریل تک سعودی عرب سے روانہ ہو جائیں۔
وزارت کے مطابق تمام عمرہ ویزا رکھنے والے افراد کے لیے لازم ہے کہ مقررہ تاریخ سے پہلے مملکت چھوڑ دیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ زائرین اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپنے وطن واپس لوٹ جائیں۔
وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






